آج تہران کی میزبانی میں اسلامی جمہوریہ ایران، عوامی جمہوریہ چین اور سعودی عرب کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔
ایرانی وفد کی قیادت ہمارے ملک کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور، مجید تخت روانچی نے کی۔ چین اور سعودی عرب کے نائب وزرائے خارجہ بھی اس اجلاس میں موجود تھے۔
یہ تیسرا سہ فریقی اجلاس ہے جو تینوں ممالک کے درمیان بیجنگ معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد منعقد ہوا ہے۔
پہلا اجلاس چین میں اور دوسرا اجلاس سعودی عرب میں منعقد ہوا تھا۔ (تسنیم خبر رساں ایجنسی)