ایک امریکی تھنک ٹینک نے اپنی رپورٹ میں ایران میں ہنگامے اور افراتفری پھیلانے کے لیے مسلط کردہ 12 روزہ جنگ میں امریکہ اور صیہونی حکومت کے مقصد کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جنگ کے بعد ایران کے نظام میں دراڑ کی کوئی علامت نہیں ہے۔
اس امریکی تھنک ٹینک نے لکھا: "حالیہ جنگ کے دوران، امریکی اور اسرائیلی حکام نے ایران میں انقلاب کے امکان کے بارے میں بات کی اور یہاں تک کہ لوگوں کو حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی ترغیب دی۔ لیکن کوئی احتجاج نہیں ہوا اور وہ سینئر ایرانی رہنما جو اسرائیل کے حملے کا نشانہ بنے، فوری طور پر ان کی جگہ دوسرے رہنماؤں کو تعینات کر دیا گیا۔ اس کے بعد، انہوں نے اپنی بنیادوں کو مزید مضبوط کرنے کے لیے اندرونی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے قوم پرستانہ علامات کا استعمال کیا