پاکستانی حکام نے اعلان کیا کہ عراق سے واپسی پر شیعہ زائرین کی بس پہلے ایران میں داخل ہوئی اور پھر روانہ ہوئی۔ یہ بس ایران سے نکل کر بلوچستان کے علاقے میں حادثے کا شکار ہوئی بس کی بریک کے فیل ہونے کی وجہ سے گاڑی ایک گھاٹی میں جا گری جس سے کم از کم 12 زائرین شہید ہو گئے اس سے قبل یز د میں 58 زائرین پر مشتمل بس حادثے کا شکار ہوئی جس میں سے 28 زائرین کی شہادت ہوئی
اربعین زیارت سے واپس آنے والے پاکستانی زائرین کے لیے جان لیوا حادثہ/ کم از کم 12 زائرین شہید
