اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے، محمد سعید ایروانی نے شام کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا:
* اسرائیل کے اقدامات انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
* اسرائیلی حکومت خطے میں امن کے لیے واحد خطرہ ہے۔
* امریکہ اور مغرب کی حمایت اسرائیل کے جارحانہ رویے کا سبب ہے۔
* اسرائیل نے 12 روزہ جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران پر فوجی جارحیت کی اور تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی۔
* اس حکومت نے 1100 عام شہریوں کو شہید کیا جو اسرائیل کے مجرمانہ کردار کی حقیقت کو ظاہر کرتا ہے۔
* اسرائیل کی چھوٹ (استثنیٰ) ختم ہونی چاہیے۔
* ہم دیکھ رہے ہیں کہ اسرائیل غزہ میں بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
* ہم شام کی عبوری حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس ملک میں تمام اقلیتوں کے حقوق کا احترام کرے۔
* شام کی علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے۔