ایسے شواہد موجود ہیں کہ جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ جو کچھ شام میں ہوا اس کے پیچھے امریکہ اور اسرائیلیوں کا ہاتھ ہے ہاں شام کے ایک ہمسایہ ملک نے بھی اس میں کردار ادا کیا ہے اور وہ اب بھی کردار ادا کر رہا ہے
مزاحمت مزاحمت یہاں ہے جتنا زیادہ کریں گے مزاحمت مزید تقویت اختیار کرے گی۔اس کے خلاف جتنے جرائم کیے جائیں گے اس کے انگیزے میں اضافہ ہوگا وہ احباب اور تجزیہ نگار جو یہ کہتے ہیں کہ مزاحمت کمزور ہو گئی یا ایران کمزور ہو گیا وہ مزاحمت کی حقیقی معنوں سے اگاہی نہیں ہے انشاءاللہ خدا کی قوت سے مزاحمت اور ایران مضبوط تر ہوں گے