مسعود پزشکیان کے دنیا کے نام پیغام کا خلاصہ(1)

خطے میں موجود جنگ اور بد امنی کے باوجود ایران نے پرام انتخابات کا انعقاد کر کے اپنے سیاسی استحکام کو ثابت کیا ہے انتخابات کا یہ پرامن انعقاد ہمارے سپریم لیڈر ایت اللہ خان نے کی بصیرت اور ہمارے عوام کی پرامن انتقال اقتدار کی خواہش کا ائینہ دار ہے 

میں نے اصلاح پسندوں کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑا اور میں ان تمام خواتین اور مردوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا میں کوشش کروں گا کہ ملک میں اور بیرون ملک اتفاق کی وہ فضا پیدا کر سکوں جس میں میں اپنے انتخابی مہم کے  دوران کیے گئے وعدوں پر عمل کر سکوں

میں اس بات پر زور دینا چاہتا ہوں کہ میری کابینہ ایران کے وقار اور داخلی سالمیت کو فوقیت دے گی۔ایران کی خارجہ پالیسی وقار اور بصیرت پر مبنی ہے میری بھرپور کوشش ہوگی کہ ایران کے مفادات کو ہر حال میں اس پالیسی کے تناظر میں محفو ظ بنایا جائے 

اداب کو مد نظر رکھتے ہوئے میری کابینہ مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہو گی اور اچھے طرز عمل کا جواب بہتر طرز عمل سے دیا جائے گا ہماری کوشش ہوگی کہ تمام ممالک کے ساتھ عالمی حالات امن و امان اور سیاسی صورتحال تناظر میں متوازن تعلقات قائم کیے جائیں 

ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات ہماری ترجیح ہوگی ہم تسلط کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے میں اپنے ہمسایہ و مالک سے بھی کہوں گا کہ اپنے وسائل کو جنگوں اسلحے کی دوڑ میں ضائع مت کریں اس کے بجائے اپنے وسائل کو ترقی اور پیش رفت کے لیے صرف کریں

#ایران_پاکستان_روابط #اقبال_فورم #پاک_ایران 

#iqbalforum #urdunews #urdukhabrain #pak_iran #irani

اس مضمون کو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں۔

گزشتہ ہفتے کی خبروں کا ایک جائزہ:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے