حوثی باغیوں کا مدینہ منورہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملہ
یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے مدینہ منورہ کے گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملہ حرمین شریفین کے تقدس اور مسلم جذبات کو مجروح کرنے کی ایک افسوس ناک کوشش ہے، جبکہ…
مصنوعی ذہانت کا تجزیہ
یمن کے حوثی باغیوں نے مدینہ منورہ کے گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملہ کیا۔ سعودی اتحادی افواج کے مطابق، منگل کو ہونے والے حملے کے باعث گرڈ سٹیشن کے کئی ٹرانسفارمرز بند ہوگئے، تحقیقات سے ثابت ہوا کہ مدینہ منورہ کی اس اہم تنصیب کو سازش کے تحت نشانہ بنایا گیا۔ مدینہ منورہ میں ایک بجلی گھر کو نشانہ بنانے کا واقعہ حوثی باغیوں کی جانب سے مقدس مقامات کو نشانہ بنانے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔ اتحادی افواج کے مطابق، حوثی باغی اس سے قبل بھی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو نشانہ بنانے کی کوششیں کر چکے ہیں۔یہ نہایت افسوس ناک اور تکلیف دہ بات ہے کہ یمن کے حوثی باغی مسلسل ایسی کارروائیاں کر رہے ہیں جن سے حرمین شریفین کا تقدس پامال ہو رہا ہے اور مسلمانوں کے جذبات مجروح کیے جا رہے ہیں ۔ یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ یہ وہی حوثی باغی ہیں جنھوں نے حال ہی میں امریکا سے کہا ہے کہ وہ امریکی اور صہیونی مفادات کو کسی بھی قسم کا نقصان نہیں پہنچائیں گے۔ حوثیوں کی طرف سے جو کچھ کیا جا رہا ہے اس سے یہ بات پوری طرح واضح ہو جاتی ہے کہ یہ گروہ مسلمانوں کے اجتماعی مفادات اور مقدسات کی کوئی پروا نہیں کر رہا۔ ایران مبینہ طور پر حوثی باغیوں پر اپنا اثر تو رکھتا ہے لیکن اس سلسلے میں اس کی طرف سے تاحال ایسا کوئی اقدام نہیں کیا گیا جس کا مقصد حوثیوں کو حرمین شریفین کا تقدس پامال کرنے سے روکنا ہو۔ یہ صورتحال بعض ایسے مسائل کو جنم دینے کا باعث بن سکتی ہے جو آگے چل کر مسلم ممالک کے مابین شدید قسم کے اختلافات کا سبب بنیں گے، لہٰذا ایران کو چاہیے کہ وہ اپنا اثر و رسوخ استعمال کر کے حوثی باغیوں کو ایسی کسی بھی کارروائی سے روکے جو تمام مسلم ممالک کو ان کے خلاف متحد ہونے پر مجبور کر سکتی ہے کیونکہ ایسی صورت میں مشرقِ وسطیٰ مزید مسائل کا شکار ہو گا جن کا سامنا ایران کو بھی کرنا پڑے گا۔ مزید یہ کہ چین اور روس جیسے طاقتور ممالک کو ایران کے ساتھ اپنے تعلقات و روابط کو بروئے کار لاتے ہوئے مشرقِ وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے راہ ہموار کرنے میں کردار ادا کرنا چاہیے کیونکہ مشرقِ وسطیٰ کا عدم استحکام صرف اس خطے تک محدود نہیں رہے گابلکہ پوری دنیا کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔
مصنف کے بارے میں
اداریہ نوائے وقت
اداریہ نوائے وقت اس پروفائل میں درج نام ہے۔ دستیاب معلومات میں ان کی زندگی، سرگرمیوں یا تصانیف کے بارے میں مزید تفصیل درج نہیں۔
پروفائل اور تمام تحریریںاس مضمون کا حوالہ کیسے دیں
اداریہ نوائے وقت. «حوثی باغیوں کا مدینہ منورہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملہ.» اقبال فورم، 4 اکتوبر 2026. https://iqbalforum.org/ur/%d8%ad%d9%88%d8%ab%db%8c-%d8%a8%d8%a7%d8%ba%db%8c%d9%88%da%ba-%da%a9%d8%a7-%d9%85%d8%af%db%8c%d9%86%db%81-%d9%85%d9%86%d9%88%d8%b1%db%81-%da%af%d8%b1%da%88-%d8%b3%d9%b9%db%8c%d8%b4%d9%86-%d9%be%d8%b1/.
تبصرے