ایرانی غذائیں: ایک جایزه

خداوند بزرگ ہم سب کا خالق ہے ۔ یہ خوبصورت دنیا میں انواع و اقسام کی نعمتیں ہیں خداے احد و محمد نے ساری نعمتیں ہمارے لئے بنائی ہیں
ایرانی غذائیں: ایک جایزه
اس مضمون کو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں۔
ایرانی غذائیں: ایک جایزه

 

خداوند بزرگ ہم سب کا خالق ہے ۔ یہ خوبصورت دنیا میں انواع و اقسام کی نعمتیں ہیں خداے احد و محمد نے ساری نعمتیں ہمارے لئے بنائی ہیں۔ ہم اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے ۔ جب انسان اتنے خوبصورت اور رنگا رنگ پھولوں  اورپھلوں ، سبزیوں کو دیکھا ہے تو حیران رہ جاتا ہے ۔ انسان جینے کے لیے ان نعمتوں سے استفادہ کرتا ہےہم زندہ رہنے کے لیے کھانا کھاتے ہیں۔ اور اپنی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کرتےہیں .

انسان زندہ رہنے اور ذائقہ کے لئے انواع و اقسام کے کھانے کھاتا ہے ۔ مختلف قومیں  غذائی اعتبار سے ایک دوسرے سے بہت فرق رکھتی ہیں ۔ ایرانی قوم بہت زندہ دل ہونے کے ساتھ اپنی خوراک کا بہت زیادہ خیال رکھتے ہیں ۔ روایتی کھانوں میں آب گوشت آش، کوفتہ تبریزی، قورمہ سبزی، دلمہ، شیرین پلو،  چلو کباب، کباب کوبیدہ ، جوجہ کباب شامل ہیں۔

ایرانی کھانوں میں مصالحے بہت کم ہوتے ہیں زیادہ تر زغفران سیاہ مرچ، ٹماٹر، اور لیموں کا عرق استعمال ہوتا ہے ۔ گرم مصالحوں میں زیرہ ، دار چینی، موٹی اور سبز الائچی وغیرہ استعمال کرتے ہیں۔ ایرانی زیادہ تر گوشت خور ہیں ۔ چاول زیادہ کھاتے ہیں۔ روٹیوں کی  انواع و اقسام نظر آتی ہیں۔

آب گوشت :

آب گوشت ایران کی روایتی خوراک ہے خاص کر سردی کے موسم میں جب برف پڑتی ہے تو لوگ زیادہ تر اپنی خوراک میں آب گوشت کو شامل کرتے ہیں۔ آب گوشت کے پکانے کا طریقہ بہت آسان ہے گوشت  میں کٹی ہوئی پیاز ، سفید لوبیا یا چنے کی دال جو کہ پہلے سے بھگو کر رکھتے ہیں اس گوشت میں شامل کر دیتے ہیں۔ اسی کے ساتھ ٹماٹر ہلدی نمک کا اضافہ کرتے ہیں اور اس کو ہلکی آنچ پر رکھ دیتے ہیں ۔ آخر میں آلو کاٹ کر اس میں اضافہ  کرتے ہیں۔ ایرانیوں کے یہ پسندیدہ خوراک ہے ۔

قورمہ سبزی۔ پالک۔ میتھی ۔ سویا

قورمہ  سبزی  خاص سبزی ہوتی ہے جس میں پالک میتھی سویا اور جعفری بہت باریک کاٹ کر آئل یا گھی میں سرخ کر لیتے ہیں ۔ یہاں تک کہ سبزی کا رنگ بدل جاتا ہے اور اُس کا پانی خشک ہو جاتا ہے ۔ پیاز رندہ کر کے سرخ کرتے ہیں اس میں گوشت سرخ لوبیا ڈال کر پکاتے ہیں جب گوشت گلنے لگتا ہے تو اُس میں سرخ کی ہوئی سبزی ، لیموں کا رس نمک اور خشک لیموں بھی ڈالتے ہیں۔ ایرانی قورمہ سبزی ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ شوق سے کھاتے ہیں۔

دلمہ

دلمہ ایرانی ، ترکی، اور عربی خوراک ہے ۔ شملہ مرچ ، ٹماٹر ، بند گوبھی کے پتے، انگور کے پتوں میں ، قیمہ، چاول یا آلو، پیاز، ٹماٹر، سے شملہ مرچ، بیگن، بند گوبھی کے پتے کو بھر کر ہلکی آنچ پہ پکاتے ہیں۔

آش

آش ایرانی کھانوں میں بہت مقبول ہے ۔ چھوٹے بڑے آش بہت شوق سے کھاتے ہیں۔ آش پکانا بہت آسان ہے ۔ ایک عدد پیاز گھی میں سرخ کر کے چنے کی دال ڈال کر پکاتے ہیں۔ جب دال تھوڑی گل جاتی ہے تو اُس میں چاول ڈال دیتے ہیں۔ پھر قیمہ کے چھوٹے چھوٹے کوفتہ بنا کر اُس میں اضافہ کرتے ہیں۔ پھر آش کی خاص سبزی جس میں پالک بھی شامل ہے اس مواد میں ڈال دیتے ہیں۔ ہلکی آنچ پر آش پکتی رہتی ہے ۔ اس میں خشک آلو بخارے کا بھی اضافہ کرتے ہیں۔

جوجہ کباب

مرغی کے گوشت میں زعفران نمک مرچ اور رندہ کیا ہوا پیاز لیمو کا رس ملا کر ایک دن پورا ُسے فریج میں رکھتے ہیں اور پھر سیخوں پر لگا کر پکاتے ہیں۔ جوجہ کباب اور چلو کباب چاول کے ساتھ کھایا جاتا ہے ۔

کوفتہ تبریزی:

قیمہ میں پیاز رندہ کر کے نمک مرچ اور ہلدی بیسن اور انڈا مکس کر کے کوفتے بناتے ہیں۔ کوفتوں میں زرشک اخروٹ اور خشک آلو بخارا بھرتے ہیں۔ پھر اُس کا سالن بنا کر کھاتے ہیں۔

 

ایران کے ہنر دستکاری

 

کباب کوبیدہ:

اس کبا ب کو بنانے کے لئے قیمہ چربی والا ہوتا ہے اس میں پیاز رندہ کیا ہوا ، نمک، مر چ، ڈال کر اُس کو اتنا مکس کرتے ہیں کہ قیمہ آپس میں جڑنے لگے اگر ضرورت پڑے تو اس میں انڈے کی زردی کا اضافہ بھی کر لیتے ہیں۔ پھر اس مواد کو سیخ پر لگا کر پکاتے ہیں۔ ایرانی سالاد ، پودینہ، دھنیا، پیاد، ٹماٹر کا استعمال بہت زیادہ ہے ۔ پھولوں کے دلدادہ ہوتے ہیں اسی لئے ہمیں یہ لوگ بہت صحت مند نظر آتے ہیں۔

ھویج پلو:

ایرانی کھانوں میں  پلاؤکی انواع و اقسام نظر آتی ہیں۔ کئی طریقوں سے پلاؤ پکاتے ہیں کیوں کہ چاول ایرانیوں کی پسندیدہ خوراک ہے۔ ھویج گاجر کو کہتے ہیں۔  گاجر  کو رندہ کرتے ہیں پھر قیمہ میں پیاز نمک ملا کر اُس کے چھوٹے چھوٹے کوفتے بنا کر آئل میں سرخ کر لیتے ہیں۔ رندہ کی ہوئی گاجر میں چینی اور زعفران کا اضافہ کرتے ہیں اسی میں کوفتے مکس کر لیتے ہیں۔

چاولوں کو اُبال کر بریانی کی طرح دم دیتے ہیں۔ ایرانیوں کے دستر خوان بہت وسیع ہوتے ہیں۔ کبابوں کی اقسام ، چاول پکانے کے مختلف طریقہ ، سبزیاں پکانے اور گوشت پکانے کے کئی طریقے پائے جاتے ہیں۔ ان کے کھانوں میں مصالحہ جات بہت کم ہوتے ہیں جو صحت کے اعتبار سے بہت مفید ہیں۔

متعلقہ اشاعت:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے