مجیب الرحمن شامی
مجیب الرحمن شامی ایک مصنف ہیں۔ ان کی سوانح، قومیت اور درجہ کے بارے میں مزید تفصیل درج نہیں۔
پروفائل دیکھیںآج دنیا کو بے لگام یکطرفہ پن کے پھیلاؤ، اقوام متحدہ کے بنیادی اصول کی کمزوری، طاقت کے غیرقانونی استعمال، یکطرفہ اور بلاجواز پابندیوں کے نفاذ اور معاشی اور مالیاتی میکانزم کا سیاسی دباؤ ڈالنے کیلئے بطورِ ہتھیار استعمال جیسے تاریخی چیلنجز کا سامنا ہے۔ بین الاقوامی نظام کے ممبرز بالخصوص حکومتوں کیلئے اس نظام کے حقیقی کرداروں کی حیثیت سے ضروری ہے کہ کثیرالجہتی، قومی خودمختاری کے احترام، حکومتوں کی برابری اور بین الاقوامی تعلقات میں قانون کی حکمرانی (کے اصولوں) کا دفاع کریں۔ ایرانی قوم نے جون 2025 سے اب تک اپنے سب سے تلخ اور کڑوے دنوں کا تجربہ کیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے سب سے بڑے سیاسی اور مذہبی عہدیدار کے طور پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کی شہادت، میناب سکول پر گھناؤنا حملہ اور 168 طالب علم بچوں کی شہادت، امریکہ کی طرف سے صوبہ فارس کے شہر لامرد پر جدید ترین مہلک ہتھیاروں اور کلسٹر میزائیلوں کا تجربہ اور اس شہر کے بے گناہ لوگوں کا اندھا قتل، علاج اور صحت کے مراکز اور علمی مقامات اور یونیورسٹیوں پر حملے ہوئے۔ اور ان جرائم کا تسلسل اس بات کی نشانی ہے کہ جب ایک سپر پاور سرکش ہو جاتی ہے تو بین الاقوامی امن و امان خطرے میں پڑ جاتا ہے۔ امریکی حکومت نے جنگ مسلط کرکے ایران کے ساتھ کئی دور پر مشتمل مذاکرات کو بند گلی میں دھکیل دیا۔ پاکستان کی خطے میں امن و امان واپس لانے کیلئے ثالثی کی کوششیں قابل تحسین ہیں اور ایران اس اہم کردار کا احترام کرتا ہے۔ امریکیوں نے جنگ مسلط کی اور اگر وہ اس کا خاتمہ چاہتے ہیں تو ضروری ہے کہ پاکستانی مفاہمت کی یادداشت کا احترام کریں اور انہیں اپنے لکھے ہوئے قواعد کے ذریعے ایران پر امن مسلط کرنے کے در پے نہیں ہونا چاہیے۔ امریکی ساری چیزیں ایک ساتھ چاہتے ہیں اور سامنے والے فریق کیلئے کسی مقام و مرتبے کے قائل نہیں ہیں۔ پاکستانی مفاہمت کی یادداشت کی شرائط کی واضح خلاف ورزی، ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے، پینے والے پانی کی تنصیبات، ماہی گیری کی کشتیوں، مقامی تجارتی جہازوں، موسمیات کے مراکز اور دوسری سویلین تنصیبات پر حملوں کا جاری رہنا، بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے کھلے مصداق اور منہ زوری کی پالیسی اور بین الاقوامی وعدوں سے بے اعتنائی کی پالیسی کے تسلسل کی واضح مثالیں ہیں۔ ایران اپنی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے اپنے پختہ عزم پر زور دیتاہے۔ امریکی حکومت ایک ناقابل اعتماد اور قانون مخالف حکومت ہے اور بین الاقوامی قوانین، ضوابط اور معاہدوں کی پابند نہیں ہے اور اسی وجہ سے سیاسی امور کے بہت سے تجزیہ نگار اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ بین الاقوامی برادری کے استحکام کیلئے مغربی ایشیائکے علاقائی مسائل پر امریکہ کا رویہ خطرناک ہے۔ جیسا کہ مسٹر ٹرمپ نے گذشتہ سال سے امریکہ کی فتح اور ایران کی عسکری فورسز کی شکست پر مبنی خیال پیش کیا، وہ صرف ایک اسٹریٹجک سراب ہے اور مسٹر ٹرمپ کی خود کو تباہ کرنے والی پالیسیوں کا جاری رہنا امریکہ کو ایک گہری دلدل میں داخل کرے گا اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ انہیں ایران کی تاریخ اور قوم کی درست پہچان اور سمجھ بوجھ نہیں ہے۔ امریکہ کی آبنائے ہرمز کے سیکیورٹی اور بحری انتظامات کے نفاذ کے عمل میں براہ راست مداخلت اور دوبارہ بحری ناکہ بندی نے ایک دفعہ پھر دنیا کی سب سے اہم اسٹریٹجک آبی گذرگاہ کی سیکیورٹی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی اصولی پالیسی ہمیشہ بات چیت، سفارتکاری، اچھی ہمسائیگی اور علاقائی تعاون پر مبنی رہی ہے۔ ہمارا اب بھی یہ ماننا ہے کہ پائیدار امن اس وقت قابلِ حصول ہو گا جب جارحیت، قبضہ، دھمکی اور دوغلے معیارات کی جگہ باہمی احترام، بین الاقوامی قانون پر غیر جانبدارانہ عمل درآمد اور بین الاقوامی وعدوں کی حقیقی پابندی لیں گے۔ اگرچہ یادداشت اسلام آباد پر دونوں ملکوں ایران اور امریکہ کے صدور کی طرف دستخط ہوئے تھے مگر علاقائی اور ہمسایہ ممالک خاص طور پر خلیج فارس کے جنوبی علاقے کے عرب ممالک کے لیے امریکی حکومت کے”مشرق وسطی کے اتحادیوں ” کے طور پر اس یادداشت کی شق نمبر ایک اور دو کی بنیاد پر ضروری ہے کہ وہ جنگ کے فوری اور مستقل خاتمے اور امن کو قائم کرنے اور اسکو برقرار رکھنے کے لیے تعاون کریں۔ یہ ممالک مت بھولیں کہ انکی سرزمین اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جارحیت کے لیے استعمال ہوئی ہے اور یہ جارحیت ابھی تک جاری ہے۔ ضروری ہے کہ وہ بھی پاکستانی یادداشت کے ساتھ وفادار رہیں۔ امریکہ کی سینٹکام کے کمانڈر بریڈ کوپر نے صراحتاً خلیج تعاون کونسل کے چند ملکوں اور اردن کی ایران کے خلاف امریکہ کی عسکری جارحیت میں شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ اگر یہ دعویٰ محض ایک جھوٹ ہے تو ضروری ہے کہ یہ ممالک رسمی اور شفاف انداز میں اسے رد کریں۔ خطے میں عدم تحفظ اور بھڑکتی آگ کی صورتحال، ایران کے خلاف مسلسل جارحیت کی خصوصی پروڈکٹ ہے اور افسوس کے ساتھ کچھ ممالک کی سرزمین عدم استحکام پیدا کرنیوالے ان اقدامات کی خدمت میں حاضر ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران اپنے دفاع کے لیے جائز دفاع کا حق رکھتا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ہمسایہ ممالک یہ مشترکہ سمجھ بوجھ رکھیں گے کہ جو اقدامات ایران کر رہا ہے وہ خطے کے ممالک کے ساتھ دشمنی کی وجہ سے نہیں ہیں۔ ہم سب یہی مانتے ہیں کہ ہم ہمسایے ہیں اور ہمسایہ ہی رہیں گے۔ایران نے بارہا ”مضبوط خطے“ کی منطق پر زور دیا ہے اور اس کا ماننا ہے کہ سارے خطے کو ایک طاقتور خطے میں تبدیل ہونا چاہیے۔
مجیب الرحمن شامی ایک مصنف ہیں۔ ان کی سوانح، قومیت اور درجہ کے بارے میں مزید تفصیل درج نہیں۔
پروفائل دیکھیں
اے آئی اسسٹنٹ
تیز اور قابل اعتماد جواب