عراقچی: ہمارے خطے کو ایک خودمختار سیکیورٹی فریم ورک (ڈھانچے) کی ضرورت ہے
خلیجِ فارس میں پائی جانے والی بدامنی اور آبنائے ہرمز کے گرد و نواح کی صورتحال، ایران کے خلاف امریکہ اور صہیونی رژیم کی معاندانہ پالیسیوں اور مشترکہ جارحانہ اقدامات کا نتیجہ…
مصنوعی ذہانت کا تجزیہ
خلیجِ فارس میں پائی جانے والی بدامنی اور آبنائے ہرمز کے گرد و نواح کی صورتحال، ایران کے خلاف امریکہ اور صہیونی رژیم کی معاندانہ پالیسیوں اور مشترکہ جارحانہ اقدامات کا نتیجہ ہے اور اس حقیقت کو مسخ نہیں کیا جا سکتا۔
خطے کی توانائی کی سلامتی (انرجی سیکیورٹی) پر امریکہ اور صہیونی رژیم کی جارحیت کے بڑھتے ہوئے اثرات کے پیشِ نظر، توانائی کے شعبے میں باہمی تعاون کو مضبوط بنانا ایک فوری اور اسٹریٹجک ضرورت بن چکا ہے۔
ہمارے خطے کو نہ صرف ایک خودمختار سیکیورٹی فریم ورک کی ضرورت ہے، بلکہ توانائی کے شعبے میں ایک ایسے علاقائی، قابلِ اعتماد اور پائیدار نظام کی بھی ضرورت ہے جو توانائی کی ترسیل کے تسلسل کا تحفظ کرے، توانائی کی مستحکم فراہمی کو یقینی بنائے، بیرونی عوامل سے پیدا ہونے والے خطرات و کمزوریوں کو کم کرے اور جغرافیائی و سیاسی (جیو پولیٹیکل) جھٹکوں اور رکاوٹوں کے مقابلے میں ہماری اجتماعی مزاحمت (لچک) میں اضافہ کرے۔
مصنف کے بارے میں
اس مضمون کا حوالہ کیسے دیں
seyyedasadabbas. «عراقچی: ہمارے خطے کو ایک خودمختار سیکیورٹی فریم ورک (ڈھانچے) کی ضرورت ہے.» اقبال فورم، 16 نومبر 2026. https://iqbalforum.org/ur/?p=55544.
تبصرے