ادارۂ فکر اقبال کی ادارتی ٹیم
ادارۂ فکر اقبال کی ادارتی ٹیم سفارت کاروں، سیاست دانوں، ادیبوں، محققین، اساتذہ اور ایران و پاکستان کی معتبر جامعات کے طلبہ پر مشتمل ہے؛ فکر میں ہم آواز اور نگاہ میں متنوع
پروفائل دیکھیں
تہران: امریکہ اور صیہونی حکومت کے مشترک حملے میں رہبرِ انقلاب کی شہادت کے بعد صدرِ مملکت مسعود پزشکیان نے ایک اہم بیان جاری کیا ہے جس کا متن درج ذیل ہے:
« سَیعلَمُ الّذینَ ظَلَموا أَی مُنقَلَبٍ ینقَلِبونَ»
(اور ظلم کرنے والوں کو جلد معلوم ہو جائے گا کہ وہ کس کروٹ پلٹتے ہیں)
ایران کے شریف اور سرفراز لوگو!
نہایت افسوس اور دکھ کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ مجرم امریکی حکومت اور منحوس صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے کے نتیجے میں ایمان، جہاد اور مزاحمت کا نمونہ، رہبرِ معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام خامنہ ای شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہو گئے ہیں۔
روح اللہ (امام خمینی) کے وہ صالح جانشین جنہوں نے 37 سال سے زائد عرصے تک اپنی مدبرانہ قیادت کے ذریعے اسلام کے محاذ کی حقیقی علمبرداری کی، اپنی بے مثال شجاعت اور پختہ ایمان سے اسلامی تاریخ میں حکمرانی کا ایک نیا باب رقم کیا اور اپنی مبارک و تاریخ ساز زندگی کے آخری لمحے تک کفر، طاغوت اور استکبار کے مقابلے میں امتِ مسلمہ کی رہنمائی فرمائی۔
شہید سرفراز حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام خامنہ ای عصرِ حاضر میں ایثار و مقاومت کا نمونہ تھے، وہ دنیا کے آزاد منش لوگوں، مستضعفین اور مجاہدین کے ذہنوں میں “امامِ وعدہ صادق، امامِ امید و اقتدار” کے طور پر نقش تھے اور “خمینی کبیر” کے نام کے ساتھ ہمیشہ دنیا کی ملتوں کے دلوں میں جاویداں رہیں گے۔
حکومتِ جمہوریہ اسلامی ایران اس عظیم سانحے پر حضرت بقیۃ اللہ الاعظم (ارواحنا فداہ)، ملتِ ایران، امتِ مسلمہ اور دنیا کے تمام حریت پسندوں کو تعزیت پیش کرتی ہے اور قوم کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ملک میں 40 روزہ سوگ اور 7 دن کی عام تعطیل کا اعلان کرتی ہے۔
یہ عظیم جرم کبھی بھی بے جواب نہیں رہے گا اور عالمِ اسلام و تشیع کی تاریخ کا ایک نیا ورق رقم کرے گا۔ اس عالی مقام سید کا پاک خون ایک جوش مارتے چشمے کی طرح ابلے گا اور امریکی-صیہونی ظلم و ستم کی جڑوں کو اکھاڑ پھینکے گا۔ اس بار بھی ہم پوری قوت، صلابت اور امتِ مسلمہ کی پشت پناہی کے ساتھ اس بڑے جرم کے عاملین اور حکم دینے والوں کو پشیمان کر دیں گے۔
ہمارا عزیز ایران اللہ کی نصرت، اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ اس مشکل مرحلے سے سربلندی کے ساتھ گزرے گا؛ بے شک اللہ ظالم دشمنوں کی گھات میں ہے اور مومنوں و مظلوموں کا مددگار ہے۔
ادارۂ فکر اقبال کی ادارتی ٹیم سفارت کاروں، سیاست دانوں، ادیبوں، محققین، اساتذہ اور ایران و پاکستان کی معتبر جامعات کے طلبہ پر مشتمل ہے؛ فکر میں ہم آواز اور نگاہ میں متنوع
پروفائل دیکھیں
اے آئی اسسٹنٹ
تیز اور قابل اعتماد جواب