مرکزی مواد پر جائیں

امریکی وسط مدتی انتخابات اور دنیا کا نیا منظر نامہ

نومبر 2026ء کے امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی نے ری پبلکن پارٹی سے ایوان نمائندگان اور سینٹ دونوں کا کنٹرول واپس لے لیا ہے، جس کے باعث صدر ڈونلڈ ٹرمپ…

متن کی ترتیبات

متن کی ترتیبات

امریکی وسط مدتی انتخابات اور دنیا

امریکی وسط مدتی انتخابات اور دنیا: پاکستان کی خارجہ پالیسی پر اثرات

یہ ایک طے شدہ حقیقت ہے کہ امریکی انتخابات محض اقتدار کی تبدیلی کا نام نہیں ہوتے بلکہ ان کے اثرات عالمی سیاست، معیشت، جنگوں، سفارت کاری اور بین الاقوامی تعلقات تک پھیلے ہوتے ہیں۔نومبر2026ء  کے ”وسط مدتی انتخابات“ بھی اس تناظر میں بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔ان انتخابات کے بعد امریکہ کی داخلی سیاست  کے ساتھ ساتھ مشرق وسطیٰ، جنوبی ایشیا اور عالمی طاقتوں کے تعلقات پر بھی نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ان انتخابات میں ”ڈیموکریٹک پارٹی“ نے غیر معمولی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کانگریس کے دونوں ایوانوں:ایوان نمائندگان اور سینٹ، کا کنٹرول ”ری پبلکن پارٹی“ سے واپس لے لیا ہے۔اس طرح صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی مدت صدارت کے آخری دوبرسوں میں ایک ایسی کانگریس کا سامنا کرنا ہو گا جس میں ان کی مخالف سیاسی جماعت کو اکثریت حاصل ہے۔لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ  صدارت سے محروم ہو گئے ہیں یا ان کی حکومت ختم ہو گئی ہے۔ کیوں کہ امریکہ میں صدارتی نظام حکومت رائج ہے اور صدر کا انتخاب عوام ہر چار سال بعد براہ راست کرتے ہیں۔وہ الگ بات ہے کہ حالیہ انتخابات کی وجہ سے کانگریس میں وقوع پذیر ہونے والی عددی تبدیلی سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قانون سازی، بجٹ، حکومتی اخراجات، تقرریوں وغیرہ کے حوالے سے احتساب کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کے نامناسب اشارے، شائقین کرکٹ کی تنقید
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پارٹی کی شکست کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں سے مہنگائی اور عوام کی معاشی مشکلات،اسرائیل کی حمایت میں ایران کیساتھ جنگ، ٹیرف اور تجارتی پالیسی، امیگریشن اورتارکین وطن کا مسئلہ اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مطلق العنانیت  زیادہ اہمیت کی حامل ہیں۔ کچھ لوگ ان انتخابات میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے خاندان کے افراد کی مال بناؤ پالیسی کو شکست کی سب سے بڑی وجہ قرار دے رہے ہیں۔اس کے علاوہ جناب ٹرمپ کی متلون مزاجی کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ وہ جب سے اقتدار میں وارد ہوئے ہیں ان کا انتہائی قریبی شخص بھی یہ نہیں بتا سکتا تھا کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں، کیا کہنا چاہتے ہیں، کیا کریں گے، کیا نہیں کریں گے، اور کس وقت کون سا بیان جڑ دیں گے، کس وقت پہلے والے بیان کی نفی کر دیں گے۔حضور ایک طرف تو کہتے تھے کہ انھوں نے بے شمار جنگیں رکوائیں۔ وہ اس کے عوض”نوبل امن انعام“ حاصل کرنے کے خواہش مند بھی تھے تو دوسری طرف انہوں نے اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کی نسل کشی کی حمایت جاری رکھی۔ اسرائیل کی مدد کیلئے ایران پر بلا وجہ جنگ مسلط کی۔ایران کو صفحہ ہستی سے مٹا دینے کی دھمکیاں بھی دیں۔ روس اور یوکرین کی جنگ کو ہوا دی۔ وینزویلا کے صدر اور ان کی بیوی کو رات کے اندھیرے میں اغوا کیا اور امریکہ لے گیا۔ وینزویلا کے معدنی ذخائر پر ناجائز قبضہ کر لیا۔حوثی باغیوں کو شہ دی کہ وہ سعودی عرب پر حملہ کریں۔وغیرہ وغیرہ۔ ان کے قول و فعل کا تضاد بھی انھیں لے بیٹھا۔ کیوں کہ قول وفعل کا تضاد کسی بھی لیڈر کے مستقبل کے لیے زہر قاتل ثابت ہوتا ہے۔

مسلم لیگ ن ہمیں صوبائیت اور نئے صوبوں پر لیکچر دیتی ہے، خیبر پختونخوا کے آئینی اور مالی حقوق پر خاموش کیوں ہے؟ تیمور سلیم جھگڑا
اب ہم دیکھتے ہیں کہ ٹرمپ کے انتظامی طور پر کمزور ہونے سے عالمی سیاست پر کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔پوری دنیا جانتی ہے کہ امریکہ میں افراد کے آنے اور جانے سے ان کی خارجہ پالیسی میں کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔ ان کا سسٹم اپنی پالیسیوں کے تسلسل کو تحفظ دیتا ہے۔ کسی ایک شخص یا پارٹی کے اقتدار سے نکلنے یاآنے سے کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔ آج تک جتنی بھی امریکی حکومتیں آئیں ان کا رویہ روس، چین، پاکستان، بھارت، اسرائیل، خلیجی ریاستیں، یورپی ممالک  وغیرہ کے ساتھ تقریباً ایک جیسا ہی دیکھنے میں آیا ہے۔بس کہیں کہیں انیس بیس کا فرق پڑا ہے۔ ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہمارے حکمران اور ہماری سیاسی جماعتیں یہ سمجھتی ہیں کہ شاید ایک امریکی سیاسی جماعت کی حکومت اقتدار سے باہر ہوگی اور دوسری اقتدار میں آئے گی تو اسے اس کی حمایت سے فائدہ حاصل ہو گا۔ حالاں کہ ہمیں معلوم ہے کہ1965 اور1971 کی پاک بھارت جنگوں میں امریکہ کا جو بحری بیڑا ہماری مدد کو روانہ ہوا تھا وہ ابھی تک راستے میں ہی ہے۔بڑی طاقتوں کو ہمیشہ اپنے مفادات عزیز ہوتے ہیں۔وہ اپنے مفادات کی خاطر جمہوری حکومتوں کے تختے الٹنے سے بھی باز نہیں آتیں۔جب روس نے افغانستان پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو امریکہ نے پاکستان میں رجیم چینج کروا کر جمہوریت کا تیا پانچا کر دیا۔ اس کی شہ پر ایک فوجی جرنیل نے اقتدار پر شب خون مارا۔ جب مطلب نکل گیا تو اسی جرنیل کو اپنے سفیر کے ساتھ اللہ کے ہاں بھجوا دیا۔ پھرجب اس نے خود افغانستان پر نیٹو کے ذریعے قبضہ کرنا تھا تو پاکستان میں موجود دو تہائی اکثریت رکھنے والی جمہوری حکومت کا تختہ الٹوا کر پھر ایک فوجی ڈکٹیٹر کی حکومت قائم کروادی۔

عمران خان سے ملاقاتوں کے معاملے پر مشال یوسفزئی کی سلمان اکرم راجا پر تنقید، عدالتی کارروائی پر سوالات اٹھا دیے
معروضی حالات میں پاکستان کو بھی اپنی تاریخ سے بھی سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں اپنی خارجہ پالیسی  اپنی تاریخ اور جغرافیہ کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دینا چاہیے۔ کیوں کہ پاکستان ایک ایسے خطے میں واقع ہے جہاں چین، امریکہ، ایران، افغانستان، بھارت اور عرب ممالک کے مفادات ایک ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔اس لیے ہمیں امریکہ کے ساتھ تعلقات کو جماعتی سیاست سے بالا تر ہو کرمضبوط کرنا چاہیے۔ چین کے ساتھ دوستی کو امریکہ سے دوری کاذریعہ نہیں بنانا چاہیے۔ جہاں تک ایران کا تعلق ہے وہ ہمارا قریبی ہمسایہ اور مسلمان ملک ہے۔ ہمیں ایران اور امریکہ کے درمیان مصالحت کروانے کی کوششیں جاری رکھنی چاہیییں۔سعودی عرب کے ساتھ ہمارا روحانی رشتہ ہے۔ اور دوسرے خلیجی ممالک بھی مسلمان ملک ہیں۔ اس لیے ہمیں متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، بحرین  وغیرہ  کے ساتھ نئے اقتصادی منصوبے شروع کرنے چاہییں۔پاکستان، ترکی اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کو دوسرے اسلامی ممالک تک بڑھانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ دوسرے اسلامی ممالک کو چاہیے کہ پاکستان اور افغانستان  کے درمیان موجود کشمکش کو ختم کرانے میں اپنا کرادار اد کریں۔ ہمیں اپنے ازلی دشمن بھارت سے بھی ہمہ وقت چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔اس کی طرف سے صوبہ خیبر پختون خوا، بلوچستان اور آزادکشمیر میں مداخلت کا بھی کوئی مستقل حل تلاش کرنا چاہیے۔ہمیں کسی عالمی طاقت کے کیمپ میں کھڑے ہونے کی بجائے ایک ذمہ دار، خود مختار اور متوازن خارجہ پالیسی اختیار کرنی چاہیے۔کیوں کہ عالمی سیاست میں وہی قومیں اپنا مقام برقرار رکھتی ہیں جو دوسروں کے فیصلوں پر انحصار کرنے کی بجائے اپنی معیشت، اداروں، سفارت کاری اور قومی اتحاد کو مضبوط بناتی ہیں۔

ایڈیٹوریل نوٹ: یہ مضمون درحقیقت ’روزنامہ پاکستان ‘، پاکستان پر شائع ہوا تھا اور اصل مصنف و اشاعت کے حوالے کے ساتھ ’اقبال فورم‘ کی ویب سائٹ پر دوبارہ شائع کیا گیا ہے۔ یہ مضمون مصنف کی ذاتی آراء پر مشتمل ہے ضروری نہیں کہ یہ آراء اقبال فورم کے مؤقف کی ترجمانی کریں۔

مصنف کے بارے میں

عبدالغفور چوہدری

عبدالغفور چوہدری

فراہم کردہ معلومات میں عبدالغفور چوہدری کا نام ایک مصنف کے طور پر درج ہے۔ ان کے پس منظر یا کام کے بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

پروفائل اور تمام تحریریں

اس مضمون کا حوالہ کیسے دیں

عبدالغفور چوہدری. «امریکی وسط مدتی انتخابات اور دنیا کا نیا منظر نامہ.» اقبال فورم، 14 نومبر 2026. https://iqbalforum.org/ur/?p=55417.

حوالہ دینے کے انداز

عبدالغفور چوہدری. (14 نومبر 2026). امریکی وسط مدتی انتخابات اور دنیا کا نیا منظر نامہ. اقبال فورم. https://iqbalforum.org/ur/?p=55417

متعلقہ تحقیق

تازہ ترین

تبصرے

تبصرہ کریں
1000حروف باقی
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں۔