غزہ، ایران پر جارحیت کے بعد صیہونی ریاست اندرونی خلفشار، بیرونی تنہائی کا شکار
27 اکتوبر 2026ء کے اسرائیلی عام انتخابات میں کسی بھی اتحاد کو واضح اکثریت نہ ملنے کے باعث شدید سیاسی بحران پیدا ہو گیا ہے، جہاں نیتن یاہو اکثریتی اتحاد برقرار رکھنے…
مصنوعی ذہانت کا تجزیہ
غزہ اور ایران جنگ کے بعد صیہونی ریاست اندرونی خلفشار اور سیاسی بحران کا شکار
27 اکتوبر 2026ء کو اسرائیل میں عام انتخابات کے بعد نئی پارلیمنٹ نے حلف اٹھا لیا ہے، تاہم کسی بھی سیاسی اتحاد کو واضح اکثریت نہ ملنے کے باعث نئی حکومت کی تشکیل تا حال ممکن نہیں ہو سکی۔ انتخابی نتائج کے مطابق نگراں وزیر اعظم نیتن یاہو اپنا پارلیمانی اکثریتی اتحاد بر قرار رکھنے میں ناکام رہے، جبکہ ان کے سیاسی مخالف اور سابق فوجی سربراہ گادی آئزن کوٹ بھی حکومت بنانے کے لیے مطلوبہ نشستیں حاصل نہیں کر سکے۔ تاہم صیہونی صدر اسحاق ہر زوگ نے گادی آئزن کوٹ کو نئی حکومت تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپی ہے۔ ان کی جماعت اور اتحادی جماعتوں کے پاس 120 رکنی پارلیمنٹ میں 48 نشستیں ہیں اور انہیں عرب جماعتوں کی حمایت بھی حاصل ہے، جبکہ نیتن یاہو کے سیاسی اتحاد کو 53 نشستیں حاصل ہوئی ہیں۔ عرب جماعتوں نے پارلیمنٹ میں 19 نشستیں حاصل کی ہیں اور انہوں نے واضح طور پر آئزن کوٹ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
صیہونی صدر اسحاق ہر زوگ نے پارلیمانی ارکان کو سیاسی اختلافات سے بالا تر ہو کر اتفاق رائے پیدا کرنے کی تلقین کی ہے تاکہ ملک کو دوبارہ انتخابات کی طرف جانے سے بچایا جا سکے۔ دوسری جانب نیتن یاہو نے قومی اتحادی حکومت بنانے کی تجویز پیش کرتے ہوئے ایران کے جوہری پروگرام کو اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔
نئی حلف برداری کے بعد نتین یاہو کو کٹہرے میں لانے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے ، اب دیکھتے ہیں نئی صیہونی حکومت یہ اقدام اُٹھاتی ہے یا نہیں۔ نئی پارلیمنٹ کے افتتاحی اجلاس میں گادی آئزن کوٹ اور اتحادیوں نے کئی بل پیش کر دیئے۔ اتحادی جماعتوں کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو حکومت کے متنازع قوانین کو منسوخ کرنے کی تجاویز جمع کرائی ہیں۔ یہ قانون سازی نیتن یاہو نے اپنے تحفظ اور غیر قانونی اقدامات کی چھوٹ حاصل کرنے کے لیے کی تھی۔ ایک ترمیم کو بھی منسوخ کیا جا رہا ہے جس کے تحت کسی وزیر اعظم کو نااہل قرار دیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح کسی فرد جرم پر پارلیمانی یا حکومتی عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی تجویز بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ وزرائے اعظم کے لیے مدت کی حد مقرر کرنے کا بل بھی لایا گیا ہے۔
بہر حال اسرائیل کی منقسم سیاسی صورت حال میں حکومت بنانا آسان کام نہیں ہو گا۔ عرب قیادت والی جماعتوں کی ممکنہ حمایت، مذہبی اور دائیں بازو کی جماعتوں کے ساتھ اختلافات اور غزہ جنگ کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی تقسیم آئزن کوٹ کے لیے بڑے چیلنجز ہیں۔ دوسری جانب نیتن یاہو بھی وسیع تر اتحادی حکومت بنانے کی کوشش میں ہیں۔
صیہونی فوج کی ریز رو فورس کے جنرل اسحاق بریک نے کہا ہے کہ کسی بھی کمیٹی میں یہ کھلی، واضح ، حتمی اور ہولناک حقیقت اسرائیلیوں کو بتانے کی جرائت نہیں ہے کہ الیکشن کا نتیجہ اس اسرائیل کی موت کی گواہی ہے جس کو ہم پہنچانتے تھے۔ اس نے کہا ہے کہ اسرائیل صرف سیاسی بحران سے دوچار نہیں ہے بلکہ اس کا شیرازہ بکھر رہا ہے۔ اسحاق بریک نے کہا ہے کہ ہم جس ہولناک صورتحال سے دوچار ہیں، اسرائیلیوں کی اکثریت نہ اس کو سمجھنا چاہتی ہے اور نہ ہی سمجھنے کی اس میں صلاحیت ہے۔ اس صیہونی جنرل کا کہنا ہے کہ جو المیہ رونما ہو رہا ہے ، جو وار لگے ہیں اور مختلف طریقوں سے جو شیرازہ بکھر رہا ہے ، اس کو اسرائیلیوں کی اکثریت ایک معمولی خراش سمجھتی ہے۔
نیتن یاہو نے 7 اکتوبر 2023ء ” طوفان الاقصی ” آپریشن کی تحقیقات کے حوالے سے ریاستی کمیشن قائم نہیں ہونے دیا تھا۔ آزادانہ انکوائری شروع کرنے کا مطالبہ ان بلوں میں شامل ہے جو نئی پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ہیں۔ گذشتہ تین سال میں غزہ اور مغربی کنارہ کے نہتے ، معصوم اور بے گناہ فلسطینیوں پر مظالم کی انتہاء کرنے والے اس شخص کی گردن کے گرد پھندا بھی سخت ہونے لگا ہے۔ اگر گادی آئزن کوٹ مخلوط حکومت بنانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو ان کے اتحاد کے اعلانات کے مطابق اہم ترجیحات یہ ہوں گی:
نیتن یاہو کی پالیسیوں کا خاتمہ : NBC News کی 11 نومبر 2026 کی رپورٹ کے مطابق، آئزن کوٹ نے نئی پارلیمان کی حلف برداری کے موقع پر نیتن یاہو حکومت کی کئی پالیسیوں کو واپس لینے اور تبدیل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
17 اکتوبر کے واقعات کی تحقیقات : اپوزیشن جماعت ڈیمو کریٹس کے سربراہ یا ئیر گولان نے 10 نومبر 2026 کو کہا کہ نئی حکومت کا پہلا فیصلہ 17اکتوبر کی سکیورٹی اور عسکری ناکامی کی تحقیقات کے لیے ایک سرکاری کمیٹی قائم کرنا ہو گا۔
قومی ہنگامی حکومت اور داخلی استحکام : آواز دی وائس کے مطابق، آئزن کوٹ نے ملک کو در پیش سکیورٹی ، سفارتی اور داخلی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے ایک وسیع قومی ہنگامی حکومت بنانے اور عالمی تنہائی ختم کرنے کی بات بھی کی ہے۔
فوجی بھرتی اور عوامی خدمات: اپوزیشن اتحاد میں شامل رہنماؤں ، بشمول بینی گینٹز نے انتخابی مہم کے دوران تمام شہریوں (بشمول قدامت پسند یہودیوں) کے لیے فوجی خدمات کی لازمی شمولیت اور مہنگائی پر قابو پانے کو اہم ترجیح قرار دیا ہے۔
علاقائی اور سکیورٹی پالیسیاں : اسرائیلی سیاسی دھڑوں کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کسی کی بھی بنے ، بنیادی علاقائی و سکیورٹی اہداف میں سخت گیر موقف بر قرار رہنے کا امکان ہے:
ایران اور مزاحمتی تنظیموں کے خلاف موقف: اپوزیشن اتحاد کے اہم رکن بینی گینٹز نے واضح کیا ہے کہ ایران کو کسی صورت جوہری پروگرام بحال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور حماس و حزب اللہ کو عسکری صلاحیتیں دوبارہ حاصل کرنے سے روکا جائے گا۔ دوسری جانب نگراں وزیر اعظم نیتن یاہو نے 10 نومبر 2026 کو ایرانی حکومت کے خاتمے کے لیے کام کرنے اور قومی اتحاد قائم کرنے پر زور دیا ہے۔
انتخابات میں عرب جماعتوں نے ریکار ڈ 19 نشستیں حاصل کی ہیں۔ عرب جماعتوں کا مطالبہ اسرائیل کے عرب شہریوں کے لیے مساوی شہری و قومی حقوق کا حصول ہے۔ تاہم آئزن کوٹ کے اتحاد کی بعض جماعتوں نے عرب جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کی مخالفت کی ہے ، جبکہ نیتن یاہو نے ممکنہ اپوزیشن حکومت کو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔
چونکہ آئزن کوٹ کے اتحاد کے پاس 48 اور نیتن یاہو کے بلاک کے پاس 53 نشستیں ہیں ، اس لیے حکومت سازی کا عمل پیچیدہ ہے۔ اگر آئزن کوٹ مقررہ مدت (28 دن اور ممکنہ 14 دن کی توسیع میں 61 ارکان کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہیں، تو صدر نیتن یاہو کو حکومت بنانے کی دعوت دے سکتے ہیں، اور مزید تعطل کی صورت میں 2027ء کے اوائل میں دوبارہ انتخابات بھی ہو سکتے ہیں۔
صیہونی ریاست میں ہونے والے حالیہ انتخابات کے بعد حکومت سازی کی کشمکش اور سیاسی جوڑ توڑ جاری ہے ، جس میں مختلف فریقین کے عزائم و موقف درج ذیل ہیں:
نیتن یاہو اور دائیں بازو کے حامی : نیتن یاہو کی جماعت لیکوڈ اور دائیں بازو کی قوم پرست جماعتوں کا اصرار ہے کہ عوام نے ایک مضبوط قومی اور دائیں بازو کی حکومت کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔ ان کا ہدف ایک مستحکم حکومت تشکیل دینا، سلامتی کے معاملات کو سخت رکھنا اور مخالفین پر قابو پانا ہے۔ دوسری طرف نیتن یاہو نے ممکنہ اپوزیشن کی جانب سے عرب اور اسلام پسند جماعتوں کی حمایت سے حکومت بنانے کی کوششوں کو سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔
اپوزیشن جماعتیں : یائیر گولان اور دیگر اپوزیشن رہنماؤں نے نئی ممکنہ حکومتی یا سیاسی چالوں کے عزائم پر شدید تنقید کی ہے اور انتباہ جاری کیا ہے۔ اپوزیشن کی کوشش ہے کہ عرب اور دیگر ہم خیال جماعتوں کو ساتھ ملاکر حکومت سازی کی جائے یا موجودہ حکومتی ہندسیات کو چیلنج کیا جائے۔
الزامات اور تحقیقات : انتخابات کے نتائج کے بعد سیاسی کشیدگی عروج پر ہے؛ اپوزیشن اور عرب جماعتوں نے نیتن یاہو پر نتائج متنازع بنانے کا الزام لگایا ہے، جبکہ لیکوڈ کا الزام ہے کہ عرب جماعتوں نے ووٹ خریدے یا بیرونی مداخلت ہوئی، جس کی تحقیقات داخلی سیکیورٹی ادارے ‘ شن بیت کے ذریعے کی جارہی ہیں۔
فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو ٹرمپ سے روزانہ رابطہ کر کے ایران کے خلاف فوجی حملے دوبارہ شروع کرنے پر زور دیتے رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق عرب اور مسلم ممالک کے رہنما نیتن یاہو کی ان کوششوں پر تشویش رکھتے ہیں اور ٹرمپ پر زور دے رہے ہیں کہ وہ فوجی کارروائی کے بجائے سفارتی حل کو ترجیح دیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے کہا تھا کہ سعودی عرب ، قطر، متحدہ عرب امارات، بحرین اور کویت سمیت خلیجی اتحادی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کے سخت مخالف ہیں۔ انہوں نے تنازع کے حل کی جانب مثبت پیش رفت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا کی جانب سے دوبارہ بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کا امکان کم دکھائی دیتا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مار کو روبیو نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کو کہا کہ واشنگٹن کو فی الحال بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔ ان کے مطابق ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں اپنا مقصد پورا کر رہی ہیں۔
کے ترکیہ کے شہر انطالیہ میں موسمیاتی تغیرات پر اقوام متحدہ کے کوپ۔ 31 اجلاس میں دنیا کے 196 ملکوں کے لیڈران شریک ہوئے جن میں 71 ملکوں ے صدور اور وزرائے اعظم شامل ہیں۔ ایرانی صدر جناب مسعود پزشکیان نے اجلاس سے اپنے خطاب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خا ے خلاف امریکا اور صیہونی حکومت کی فوجی جارحیتوں اور ایران پر مسلط کردہ اس جنگ میں ایران اور علاقے کے ماحولیات کے خلاف انجام دیئے گئے جارحانہ اور وحشیانہ اقدامات سے شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے علاقائی ماحولیات کو خطرے میں ڈالنے پر امریکہ و اسرائیل کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور صیہونی حکومت نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اپنی غیر قانونی فوجی جارحیت میں جو وحشیانہ اور گھناؤنے جرائم کئے ہیں، ان کا نتیجہ انہیں انتخابات میں مل گیا ہے۔ ایرانی صدر نے مزید کہا کہ صرف صیہونی حکومت اور امریکا کے انتخابات میں ہی نہیں بلکہ یورپ میں بھی جو انتخابات ہوئے ہیں، ان میں بھی ثابت ہو گیا کہ ان کے عوام اپنی قیادت کے جنگ پسندانہ نظریات کے خلاف ہیں۔
فلسطینیوں کو اپنی سرزمین سے بے دخل کر کے بھاری اکثریت کے ساتھ ایک یہودی ریاست قائم کرنے کا خیال بہت پرانا ہے لیکن تمام تر کوششوں، سازشوں اور جنگوں کے باوجود اسرائیل اور اس کے سب سے بڑے حمایتی امریکا کو منہ کی کھانا پڑی، کیونکہ دنیا میں کسی بھی ملک نے اس کی حمایت نہیں کی، حتی کہ جرمنی اور فرانس نے بھی اس تجویز کو نا قابل عمل اور ایک خطر ناک مثال قرار دے کر مسترد کر دیا۔
غزہ میں جنگ بندی کے بعد مغربی کنارے پر آباد فلسطینی باشندوں پر یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی فوج کے حملے اس ایجنڈے کا حصہ ہے۔ اقوام متحدہ کی طرف سے غیر قانونی قرار دیے جانے کے باوجو د اسرائیل نے دریائے اردن کے مغربی کنارے اور دیگر مقبوضہ عرب علاقوں میں سات سے آٹھ لاکھ یہودیوں پر مشتمل بستیاں تعمیر کر رکھی ہیں۔ ان یہودی بستیوں کی تعمیر سے اسرائیل کی سخت گیر دائیں بازو کی حکومت نے فلسطین میں ایک آزاد اور خود مختار ریاست کے قیام کی راہ روکنے کی کوشش کی ہے۔ غزہ کے بعد اب مغربی کنارے میں بھی اسرائیل فلسطینی آبادیوں کو مسلسل حملوں کا نشانہ بنارہا ہے تا کہ مغربی کنارے میں بھی غزہ جیسے حالات پیدا کر کے فلسطینیوں کے انخلا کا جواز پیش کیا جا سکے۔ صدر ٹرمپ سے بائیڈن انتظامیہ نے بھی غزہ کے فلسطینیوں کو اردن منتقل کرنے کا خیال ظاہر کیا تھا اور یہ اردنی اور قطری حکام کے ساتھ سابق سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن کی ملاقاتوں کے دوران پیش کیا گیا تھا مگر اُردن کے شاہ عبد اللہ دوم نے گزشتہ سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا تھا۔ اب بھی اُردن، مصر اور قطر نے اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے فلسطین کے مسئلے کو صرف دوریاستوں کے فارمولے کی بنیاد پر حل کرنے پر زور دیا ہے۔ گریٹر اسرائیل کو اکثر سازشی نظریات رکھنے والوں اور یوٹیوب کی پیداوار کہہ کر مسترد کر دیا جاتا ہے۔ پھر بھی حقیقت یہ ہے کہ اپنی زمین کو وسعت دینا اور دیگر لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کرنا صیہونیت کے ڈی این اے میں موجود ہے۔
صیہونیت دراصل بہت سی خفیہ تنظیموں جیسے ”الیو مینائی “ اور ”فری میسنر وغیرہ کے ذریعے تمام دنیا کو مختلف غیر محسوس ذرائع سے کنٹرول کر رہی ہے۔ یہاں تک کہ اصل یہودی اور امریکہ کے کرسچین بھی دراصل اس تنظیم کے آلہ کار اور ایک طرح سے غلام ہیں۔ یہاں یہ فرق سمجھنا ضروری ہے کہ یہودیت (Judaism ) اور صیہونیت (Zionism ) ” دراصل کیا ہیں۔ یہودیت ایک مذہب اور صیہونیت ایک انتہا پسند سیاسی اور ریاستی ایجنڈہ ہے۔ مختصر اور آسان الفاظ میں بنی اسرائیل سے تعلق رکھنے والے وہ لوگ جو یہودیت پر یقین رکھتے ہیں اور تورات کی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں وہ یہودی ہیں۔ انکا اعتقاد ہے کہ ان پر جو مشکلات آتی ہیں وہ خدا کی جانب سے امتحان ہے اور یہ کہ مذہب کی بنیاد پر کوئی ریاستی یا سیاسی ایجنڈا اختیار کرنا تو رات کی تعلیمات کے خلاف ہے۔ اسی لیے وہ یروشلم پر قبضہ یا اسرائیل کے زبر دستی قیام کے بھی مخالف ہیں۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ تورات کی تعلیمات کے مطابق انکے مسیحا کے آنے اور MESSIANIC ERA کے آغاز سے قبل یہویوں کے لیے اپنی الگ ریاست (اسرائیل) کا قیام انکی اصل مذہبی تعلیمات کے خلاف ہے۔ اسی لیے خود یہودیوں میں Zionism کے خلاف بھی کچھ تحاریک چل رہی Neturei Karta ہیں، جیسے کہ لفظ Zionism پہلی مرتبہ 1890 میں Nathan Birmbaum نام کے یہودی نے ایجاد کیا۔ اسکے بعد 1896 میں “Theodor Herzl” نامی ایک شخص، جو نسلاً تو یہودی تھا لیکن سیکولر یعنی لادین نظریات کا حامی تھا، اُس نے اس نظریے پر باقاعدہ عملی کام کا آغاز کیا۔ اوائل میں اسے کوئی خاطر خواہ پزیرائی نہیں ملی۔ بعد ازاں اس نے پہلے یورپ کے یہودیوں پر مظالم اور پھر ”مبینہ بالو کاسٹ “ کو اپنی تحریک کی بنیاد بنایا۔ بالو کاسٹ (Holocaust) ایک حقیقت ہے یا افسانہ اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا کیونکہ مغربی دنیا ویسے تو لاکھوں برس قبل پیش آنے والے واقعات کی تحقیقات فخر سے کرتی ہے لیکن ہالوکاسٹ کے بارے میں تحقیق کرنا تو دور کی بات، اس بارے میں بات کرنا بھی منع ہے۔ اور اس بارے میں تحقیق کرنے کی بات کرنے کا مطلب یہ لیا جاتا ہے کہ یہ بات کرنے والا ہالو کاسٹ سے انکار کر رہا ہے اور ان ممالک میں ایسا کرنے کی سخت سزا کے قوانین موجود ہیں۔ یہاں آکر ان ممالک کا ” آزادی اظہارِ رائے کا فلسفہ فوت ہو جاتا ہے۔ بہر حال اس کے بعد تھیوڈور ہر زل نے یہودیوں کے جذبات کو بھڑ کانے کے لیے انکی عبرانی کتب میں موجود نظریے “The Return to Zion ” کو بنیاد بنالیا۔ اُسے اتنی کامیابی ملی کی اگلے ہی برس یعنی 1897ء میں بہت سے انتہا پسند یہودی اُس کے ساتھ مل گئے اور انہوں نے باقاعدہ Zionist ( صیہونیت) تحریک کا آغاز کر دیا۔ صیہونیت کی بنیاد یہودی مذہب کے بجائے اس بات پر ہے کہ تمام دنیا نے ان پر بے شمار ظلم کیے ہیں اور اب انکا حق ہے کہ وہ تمام دنیا سے اپنے اوپر کیے جانے والے ”مبینہ مظالم کا بدلہ لیں۔ اسکے لیے تو رات کی تعلیمات کے بر خلاف ان کا نظریہ ہے کہ اپنی ریاست ( گریٹر اسرائیل) کے قیام کے لیے کسی بھی علاقے پر زبر دستی قبضہ اور قتل و غارت کرنا ان کا حق ہے کیونکہ وہ تمام مذاہب اور تمام نسلوں سے اعلیٰ اور افضل ہیں۔ اس انتہا پسند ریاستی ایجنڈے کے بہت سے اتحادی ہیں جن میں کر سچن (عیسائی) بھی شامل ہیں، جنہیں Christian Zionist کہا جاتا ہے۔ یہ لوگ بظاہر تو عیسائی ہیں لیکن اسرائیل ( صیہونیت) کی حمایت میں یہ لوگ یہودیوں سے بھی آگے ہیں۔
1922ء میں خلافت عثمانیہ کے خاتمے کے بعد فلسطین کا علاقہ (بشمول یروشلم ) برطانیہ کے تسلط میں چلا گیا۔ 1896ء سے 1948ء کے دوران ہزاروں لاکھوں یہودیوں نے صیہونی تحریک کے زیر اثر تمام دنیا سے اس علاقے کا رخ کیا جس کے بعد ان نو آباد کار یہودیوں اور وہاں کے اصل مالک اور باسی فلسطینی مسلمانوں سے زمینیں چھینا شروع کر دیں اور یوں تنازعہ فلسطین کا با قاعدہ آغاز ہو گیا۔ دُنیا کے مختلف ممالک سے آئے ان یہودیوں نے فلسطینی املاک پر قبضہ اور مقامی فلسطینی باشندوں کے خلاف پر تشدد کارروائیوں کا آغاز کر دیا، جس میں ہزاروں، لاکھوں فلسطینی بے گھر ہوئے اور انہیں اپنی زمینوں ، جائیدادوں سے جبری بے دخل ہونا پڑا۔ یہودیوں کو مغربی دنیا سمیت عالمی استعماری قوتوں اور اداروں کی بھر پور حمایت حاصل تھی ، لہذا اقوام متحدہ نے 1947ء میں نام نہاد ” امن منصوبے ” کے تحت فلسطین اور اسرائیل کی تقسیم کا منصوبہ پیش کیا جس میں یروشلم شہر کا کنٹرول اقوام متحدہ کے پاس رہنے کا فیصلہ ہوا، کیونکہ بقول اُن کے اس شہر کی اہمیت تینوں بڑے مذاہب (اسلام ، یہودیت اور عیسائیت) کے لیے یکساں اہم ہے۔ لیکن اگلے ہی برس 1948ء میں عرب اسرائیل جنگ کے بعد صیہونی طاقتوں نے اس شہر کے مغربی علاقے پر قبضہ کر کے اسے بھی اسرائیل کا حصہ قرار دے دیا۔ بعد ازاں 1967ء میں اس مقدس شہر کے مشرقی حصے پر بھی صیہونی ہو گئے اور اس کے بعد 1980ء میں اسرائیل میں ” قانون یروشلم “ پاس کیا گیا جس کے مطابق تمام یروشلم کو اسرائیل کی ملکیت اور دارلحکومت قرار دے دیا گیا۔ اس کے جواب میں اقوام متحدہ کی سکیورٹی کو نسل نے اسی برس اپنی قرارداد نمبر 478 کے ذریعے اس قانون کو کالعدم قرار دے دیا۔ بعد ازاں موجودہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے پہلے دورِ حکومت میں 6 دسمبر 2017ء کو بیت المقدس (یروشلم) کو سرکاری طور پر اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔ امریکہ کے علاوہ دنیا کا کوئی ملک مکمل پیروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم نہیں کرتا۔ روس کا کہنا ہے کہ مغربی یروشلم اسرائیل کا جبکہ مشرقی یروشلم مستقبل میں فلسطین کا دارالحکومت ہو گا۔ مشرقی یروشلم میں تقریبا چار لاکھ سے زیادہ فلسطینی مسلمان صدیوں سے بستے ہیں۔ غاضبانہ قبضے کے بعد اسرائیل نے اس شہر کو اپنا حصہ تو قرار دے دیا ہے لیکن کئی نسلوں سے آبادان فلسطینیوں کو اسرائیل کا شہری تسلیم کرنے سے انکاری ہے۔ یہ لوگ سفر کے لیے اردن کا عارضی پاسپورٹ استعمال کرتے ہیں۔ یعنی در حقیقت یہ مظلوم لوگ اس وقت کسی بھی ملک کے مکمل شہری نہیں ہیں۔
اس وقت صورت حال یہ ہے کہ 1917ء میں اعلان بالفور کے تحت برطانوی اور دیگر عالمی سامراجی قوتوں کی حمایت کے ذریعے ارض مقدس فلسطین پر قبضہ جمانے والی ناجائز صیہونی ریاست اسرائیل اس وقت عالمی تنہائی کا شکار ہے اور پے در پے اپنے تاریخی حامیوں کی حمایت کیوں کھو رہا ہے۔ اسرائیل کے قیام میں اہم کردار ادا کرنے والے برطانیہ میں عوام کی بڑی اکثریت اسرائیل کو عالمی امن کے لیے خطرہ سمجھنے لگی ہے ، جبکہ امریکہ کے بارے میں بھی منفی رائے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
ایران کے معاملے پر ایک طرف نیتن یاہو اور اسرائیلی فوجی سربراہ کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے تو دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی وسط مدتی انتخابات میں تاریخی شرمناک شکست کے بعد نیتن یاہو کو جھنڈی دکھانی شروع کر دی ہے ، ان دونوں کے درمیان ایران جنگ سے متعلق گزشتہ دنوں ٹیلی فون پر ہونے والی تند و تیز گفتگو اس بات کی عکاس ہے کہ اب امریکہ کے لئے ” اسرائیل فرسٹ ” نہیں رہا۔
دوسری طرف اسرائیلی حکومت کی حزب اختلاف کی جماعت ڈیمو کریٹس کے سربراہ یا ئیر گولان نے کہا ہے کہ اس حکومت کا پہلا فیصلہ 17 اکتوبر 2023ء ” طوفان الاقصی ” آپریشن کے بارے میں بر وقت آگاہی اور کارروائی کی ناکامی کی تحقیقات کے لیے ایک تحقیقاتی کمیٹی کا قیام ہو گا۔
7 اکتوبر 2023 ء کو حماس مجاہدین کی طرف سے ” طوفان الاقصی ” آپریشن کو جواز بنا کر اسرائیل گزشتہ تین سال کے دوران صرف غزہ میں 75 ہزار سے زائد نہتے فلسطینیوں کو قتل کر چکا ہے، اور یہ سلسلہ آج بھی روزانہ کم و بیش 5 فلسطینی شہادتوں کی صورت میں جاری ہے۔ غزہ میں اسکولوں، جامعات کی منظم انداز میں تباہی، اور پورے غزہ کی 85 فیصد سے زائد آبادی کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کرنا دراصل فلسطینی عوام کی تاریخ، قومی شناخت اور آزادانہ فکر کو ختم کرنے اور انہیں اپنی سرزمین سے جبری بے دخل کرنے کی ناپاک کوششوں کا حصہ ہے۔ امریکہ کو ایران کے ساتھ نہ ختم ہونے والی جنگ میں الجھا کر اسرائیل خطے میں اپنی بالا دستی اور توسیع پسندانہ عزائم کی تکمیل چاہتا ہے ، جسے ایرانی قیادت اور عوام نے اپنی بے مثال بہادری، جانی و مالی لی قربانیوں سے ناکام بنا کر امریکہ و اسرائیل کے ناقابل تسخیر ہونے کے گھمنڈ کو خاک میں ملا دیا ہے۔
امریکی مڈٹرم انتخابات میں پہلی بار منتخب ہونے والے مسلمان سینیٹر عبد الرحمن السید نے کہا کہ امریکیوں کے ٹیکس سے اسرائیل کے لیے بم اور ٹینک ں خریدے جانے چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک کے عوام ٹیکس اس لیے ادا نہیں کرتے کہ اسرائیل کے لیے بم یا ٹینک خریدے جائیں۔ امریکی وسط مدتی انتخابات میں فلسطینیوں کے حقوق کے حامی شخصیات کی کامیابی کئی اہم سیاسی پیغامات کی حامل ہے۔ نہیں
ٹوکیو میں اسرائیل مخالف مظاہرہ میں اسرائیلی سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ اور غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کے خاتمے ، صہیونی حکومت کے سفارت خانے کی بندش اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
محض دو ہفتوں میں چار انتخابی محاذوں سربیا، برازیل، مقبوضہ فلسطین اور امریکہ میں ہونے والے انتخابات کے نتائج نے تل ابیب کی دُنیا بھر میں سفارتی پوزیشن کمزور اور اس کے اہم اتحادیوں کے مستقبل پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ خود اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیتن یاہو کی پالیسیوں نے اسرائیل کو عالمی سطح پر بد نام کر دیا ہے ، اور اب صدر ٹرمپ کی طرف سے امریکی مالی امداد کی بندش کے اعلان اور یورپی تحقیقی پروگرام میں اسرائیل کی شرکت کے لیے نئی شرائط نے اس کی عالمی تنہائی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
دنیا بھر میں صیہونی نا جائز ریاست کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ فرانس میں مہنگائی کے خلاف تیسرے مرحلے کے عوامی احتجاج کے دوران شهر لیون میں اسرائیل اور امریکہ کے پرچم جلائے گئے جبکہ مظاہرین نے اسرائیل مخالف نعرے بھی لگائے۔ لندن میں ہونے والی ایک سیاحتی نمائش اس وقت صیہونی مخالف احتجاج کی شکل اختیار کر گئی جب فلسطین کے حامی برطانوی کارکنوں نے نمائش میں صیہونی حکومت کے پویلین کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے فلسطینی علاقوں پر قبضے اور وہاں ہونے والے جرائم کی مذمت کی۔ 4 نومبر کو ایران بھر میں یوم طلباء کے موقع پر بیک وقت ملک کے 900 سے زائد شہروں میں عالمی استکبار کے خلاف ریلیاں اور اجتماعات منعقد ہوئے اور امریکی، اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی گئی۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک وسیع تر باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے صہیونی حکومت کو خطے میں اپنے مقاصد حاصل کرنے سے روک سکتے ہیں۔ دوسری طرف شامی وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے سعودی عرب کی مدد کے لیے مکہ اتحاد ” میں شامل ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
قطر کی ثالثی میں جاری امریکہ ، ایران مذاکرات بھی حتمی مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں اور آنے والے دنوں میں کسی بھی وقت معاہدے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ تاہم ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کھولنا امریکی ناکہ بندی کے خاتمے اور ایران کے مطالبات کی تکمیل سے مشروط ہے۔ در ایں حالات اسرائیلی بحریہ کے سابق سربراہ الیعز ر ما روم نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ایران پر ایک اور حملے سے جو ہری معاملے میں کوئی ٹھوس کامیابی حاصل نہیں ہو گی، جبکہ اس کے نقصانات ممکنہ فوائد سے زیادہ ہو سکتے ہیں۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بھی خبر دار کیا ہے کہ ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی نہ صرف خطے میں وسیع بحران کو جنم دے سکتی ہے بلکہ اس کے نتائج اسرائیل اور امریکہ کی توقعات سے کہیں زیادہ سنگین ہو سکتے ہیں۔
حالیہ اسرائیلی انتخابات کے منقسم مینڈیٹ نے یہ بات واضح کر دی ہے کہ اسرائیلی عوام کے اندر باہمی اختلافات اور تقسیم کی جڑیں گہری ہو رہی ہیں، خاص طور پر 7 اکتوبر 2023ء ” طوفان الاقصی ” آپریشن کے بعد کی صورت حال نے تو اسرائیل کو دنیا بھر میں تنہائی اور رسوائی سے دو چار کر دیا ہے۔ اس صورت حال میں دیکھنا یہ ہے کہ گادی آئزن کوٹ عرب اتحادیوں کے ساتھ مل کر مخلوط حکومت بنانے میں کامیاب ہوتے ہیں یا پھر آئندہ سال اسرائیل میں نئے سرے سے انتخابات کرانے ہوں گے۔
ایڈیٹوریل نوٹ: یہ مضمون درحقیقت ’روزنامہ نوائے وقت ‘، پاکستان پر شائع ہوا تھا اور اصل مصنف و اشاعت کے حوالے کے ساتھ ’اقبال فورم‘ کی ویب سائٹ پر دوبارہ شائع کیا گیا ہے۔ یہ مضمون مصنف کی ذاتی آراء پر مشتمل ہے ضروری نہیں کہ یہ آراء اقبال فورم کے مؤقف کی ترجمانی کریں۔
مصنف کے بارے میں
لیاقت بلوچ
لیاقت بلوچ ایک مصنف ہیں جن کی زندگی اور پیشہ ورانہ سرگرمیوں کے بارے میں مزید معلومات درج نہیں ہیں۔ ان کی تصانیف، پس منظر اور رتبے سے متعلق معلومات بھی درج نہیں ہیں۔
پروفائل اور تمام تحریریںاس مضمون کا حوالہ کیسے دیں
لیاقت بلوچ. «غزہ، ایران پر جارحیت کے بعد صیہونی ریاست اندرونی خلفشار، بیرونی تنہائی کا شکار.» اقبال فورم، 16 نومبر 2026. https://iqbalforum.org/ur/?p=55657.
تبصرے